جمعرات 09 جولائی 2020 - 6:25:14 صبح

مرکزی بنک کی طرف سے 2019 میں مارکیٹ سے اضافی 22 ارب درہم کی واپسی


ابوظہبی ، 10 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک ، سی بی یو اے ای کی طرف سے 2019 میں مارکیٹ سے واپس لی گئی لیکویڈیٹی (سرمایہ)کا حجم 22 ارب درہم رہا جو کہ عرب امارات کے بنکنگ نظام میں لیکویڈیٹی کے اضافی ہونے کا اظہار ہے – ملکی معیشت میں عمومی طور پر مختلف اقدامات و ذرائع سے مالی پالیسی کو سی بی یو اے ای منظم کرتا رہتا ہے ۔ مالی پالیسی کی انتظام کاری اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کو منظم رکھنے کیلئے سرٹفکیٹس آف ڈیپازٹس ، سی ڈیز بھی مرکزی بنک کا ایک ذریعہ یا طریقہ ہیں – بنک کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں سی ڈیز کا کل حجم بڑھ کر 2ء160 ارب درہم رہا تھا جوکہ 2018 کے حجم 2ء138 ارب درہم سے 9ء15 فیصد زائد تھا – اعداد و شمار کے مطابق 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں بنک کے سی ڈیز کا حجم بڑھ کر 2ء139 ارب درہم ہوگیا جبکہ دوسری سہہ ماہی میں یہ حجم 8ء155 ارب درہم ہوا ۔ تیسری سہہ ماہی میں بنک نے مارکیٹ میں لیکوڈیٹی کا جاری کیا جس کی وجہ سے سی ڈیز کا حجم قدرے کم ہوکر 8ء153 ارب درہم ہوگیا جبکہ چوتھی سہہ ماہی میں یہ بڑھ کر 2ء160 ارب درہم ہوا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302822806

WAM/Urdu