منیلا میں امارات،فلپائن سیاسی مشاورتی کمیشن کا تیسرا اجلاس


منیلا، 10 فروری، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور فلپائن کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی مشاورتی کمیشن کا تیسرا اجلاس منیلا میں ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی نائب وزیر امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون برائے سیاسی امور خلیفہ شاہین المرار نے کی۔ فلپائن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد سعید الذبیع بھی وفد میں شامل تھے۔ فلپائنی وفد کی قیادت سیکرٹری امور خارجہ انریک منالو نے کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات میں فلپائن کی سفیر جیکولین کونٹانا بھی شامل تھیں۔ اجلاس میں فریقین نے مشترکہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں کے علاوہ موجودہ علاقائی صورتحال اور باہمی تشویش کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے تحت تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کمیشن کا چوتھا اجلاس ابوظبی میں ہوگا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302822833

WAM/Urdu