دبئی انویسٹمنٹ پارک میں دو دہائیوں کے دوران 42 ارب درہم کی سرمایہ کاری


دبئی ، 11 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ دبئی انویسٹمنٹس پارک ، ڈی آئی پی نے ماسٹر پلانڈ کمپلیکس کی رونمائی کردی جو کہ خطے میں سہولت و انتظام کے نئے معیار روشناس کراتے ہوئے ترتیت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے ۔ دو دہائیوں کے درمیان تقریبا 42 ارب درہم کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے والے ڈی آئی پی نے کامیاب کاروباری مثال بنتے ہوئے مثالی سازگار ماحول فراہم کیا ہے – مشرق وسطی میں بڑی مربوط ترقی پانے والوں میں شامل اس کمپنی نے سرمایہ کاری تناظر میں پائیدار اور ترقی پسند ہونے کو ثابت کیا اور اب تک اس نے قابل لیز اراضی میں سے 97 فیصد کو لیز پر دیا جس کا رقبہ 17 ملین مربع میٹر بنتا ہے – ڈی آئی پی آج ایسا تیز ترقی پاتا ماحول ہے جہاں 12 ہزار رہائشی یونٹس میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد مقیم ہیں ، اس کے 6 سکول ، پانچ فعال ہوٹلز بمع سروسڈ اپارٹمنٹس ، ایک ہسپتال اور چار کلینکس ، سٹاف کے قیام کی 313 عمارتیں ، دفاتر کیلئے 20 ملین مربع فٹ کی جگہیں ، ویئرہاؤس فیکٹریز اور صنعتی سہولیات کے 645 مقامات ، 25 آفس بلڈنگز اور 18 شورومز موجود ہیں – اعلی معیار کے ساتھ جدت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کی خصوصیات پر مبنی ڈی آئی پی نے اپنا نیا لوگو بھی جاری کیا ہے اور وہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کیلئے پرکشش ذریعہ بنے رہنے کیلئے پرعزم ہے جو اسے کلیدی کاروباری مراکز کے قریب تر ہونے کی بنیاد پر ممتاز بھی بناتا ہے – ڈی آئی پی کے جنرل مینجر عمر المیسمر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی پی نے گزشتہ بیس برس میں معیاری ترقی حاصل کی جوکہ اس پر سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی ہے ۔ آج عرب امارات اور خطہ عرب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام ہونے کے ناطے ڈی آئی پی مسلسل اپنے انفراسٹرکچر ، خدمات ، قواعد ، کاروباری آسانی کو بڑھاتی جارہی ہے – ڈی آئی پی نے گزشتہ چند برسوں میں اپنے سب لیزنگ شعبے میں تیز تر اضافہ دیکھا ، اس نے اپنے سڑکوں کے ڈھانچے کو تیزی سے ترقی دی اور انفراسٹرکچر کی دیگر سہولیات میں بھرپور اضافہ کیا جس کی وجہ سے وہاں مقیم رہنے والوں کو ترغیب ملی اور ایکسپو 2020 دبئی کے تناظر میں اسے سٹریٹجک ترقی کے مواقع بھی حاصل ہوگئے ہیں – ڈی آئی پی نے صرف انفراسٹرکچر کی ترقی پر ڈیڑھ ارب درہم خرچ کیئے ہیں ۔ عوامی سہولیات ، پیدل چلنے والوں کیلئے راستوں ، ایئرکنڈیشنگ جیسے اقدامات بہتر بنانے کیلئے بھی 125 ملین درہم مختص کردیئے گئے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302823032

WAM/Urdu