رزان المبارک کو آئی یو سی این کے صدارتی الیکشن کا امیدوار نامزد کردیا گیا


ابوظہبی ، 12 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ تحفظ فطرت کی بین الاقوامی یونین ، آئی یو سی این نے قدرتی حیات کے تحفظ کیلئے محمد بن زاید فنڈ اور ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی کی ایم ڈی رزان خلیفہ المبارک کو اپنے صدارتی الیکشن کے دو امیدواروں میں شامل کردیا ہے – صدر آئی یو سی این عہدہ کے الیکشن کیلئے دونوں امیدواروں کا انتخاب گلینڈ ، سوئٹزرلینڈ میں یونین کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔ یہ الیکشن جون 2020 کو فرانس میں ہوگا جبکہ اس موقع پر آئی یو سی این کی ورلڈ کنزرویشن کانگریس 2020 کا اجلاس بھی منعقد ہونا ہے – رزان المبارک اگر اس عہدہ کیلئے منتخب ہوجاتی ہیں تو یہ اس یونین کی 72 سالہ تاریخ میں دوسری بار ہوگا کہ کوئی خاتون اس ادارے کی سربراہ بن جائے ۔ ان کا ممکنہ انتخاب خطہ عرب کا 1978 کے بعد اس ادارے کی سربراہی بھی بخش سکتا ہے – رزان المبارک کا صدارتی عہدے کیلئے امیدوار ہونے کا انتخاب ، ماحولیاتی و فطرتی تحفظ کیلئے ان کی مسلسل اور انتھک کاوشوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو انہوں نے سرکاری اور نجی شعبے میں رہ کر انجام دیں ۔ ان کا امیدوار بننا ، ماحولیاتی اور قدرتی تحفظ کی خاطر متحدہ عرب امارات کے علاقائی اور عالمی سطح پر موثر اقدامات کو تسلیم کیئے جانے کا بھی ثبوت ہے – آئی یو سی این کی ورلڈ کنزرویشن کانگریس ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے اور اس میں یونین کے 14 سو اراکین شریک ہوتے ہیں ۔ دنیا میں فطرتی ماحول کیلئے آئی یو سی این کو عالمی اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے ، اس میں دنیا کے 160 ممالک کی حکومتیں ، ادارے اور این جی اوز شامل ہیں ۔ یونین کا انتظام سوئٹزرلینڈ میں اس کی 40 رکنی کونسل چلاتی ہے اور اس کے سربراہ صدر کو ادارے سے متعلق اہم ترین اختیارات حاصل ہوتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302823313

WAM/Urdu