اماراتی درہم بھی اے ایم ایف کے بونا پیمنٹ پلیٹ فارم کی کرنسی بن گیا


ابوظہبی ، 12 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ عرب مالیاتی فنڈ ، اے ایم ایف نے متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک کے تعاون سے اماراتی درہم کو ملٹی کرنسی کے ادائیگی فورم " بونا " میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس فورم کو ادائیگیوں اور سیٹلمنٹ کرانے کیلئے بروئے کار لایا جاتا ہے اور اس میں امریکی ڈالر اور یورو کے ساتھ دیگر عرب و عالمی کرنسیاں شامل ہیں ۔ اس فورم کا باضابطہ اعلان بھی جلد کیا جانے والا ہے – یہ پیشرفت عرب مالیاتی فنڈ سے الحاق شدہ بونا کے علاقائی ادائیگی پلیٹ فارم کے آغاز کی مناسبت سے کی گئی ہے ، فی الوقت مرکزی اور کمرشل بنک کو اس پلیٹ فارم میں شریک کیئے جانے کا عمل جاری ہے ۔ بونا کا پلیٹ فارم خطہ عرب اور اس سے بھی آگے اہل عربی و دیگر کرنسیوں میں بین السرحدی ادائیگیوں کیلئے استعمال ہوتا ہے اور اس کے مرکزی تجارتی شراکت داروں سے رابطے بھی ہیں – بونا کا عملہ اعلی مہارت کا حامل ہونے کے ساتھ انسداد منی لانڈرنگ و دہشتگردی وسائل کیلئے عالمی تقاضوں کو انجام دینے کا حامل بھی ہے ، اسے متعلقہ صنعت میں دیگر تقاضوں اور معیار پر بھی پورا اترنا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ کمرشل بنک جو اس میں شرکت کی اہلیت رکھتے ہیں کو بھی اس پلیٹ فارم میں شامل کیا جاسکتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302823310

WAM/Urdu