عمار کا 2019 میں خالص منافع6.20 ارب درہم تک پہنچ گیا


دبئی، 12 فروری، 2020 (وام) ۔۔ عمار پراپرٹیز نے مالی سال 2019 میں 6.20 ارب درہم (1.688 ارب ڈالر) کا خالص منافع کما کر مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عمار کا مالی سال 2018 میں کا خالص منافع 6.139 ارب درہم (1.671 ارب ڈالر) ریکارڈ کیا گیا تھا۔ عمار نے مالی سال 2019کیلئے 24.586 ارب درہم (6.694 ارب ڈالر) کی آمدن ریکارڈ کی ہے۔ عمار نے 2019 میں دبئی میں 14.949 ارب درہم (4.070 ارب ڈالر ) کی پراپرٹی کی فروخت میں اپنی مثبت کارکردگی برقرار رکھی۔ اس بہتر کارکردگی کی وجہ عمار کی طرف سے اپنے کاروبار میں جدت طرازی میں جاری سرمایہ کاری اور رہائشی اور تجارتی ترقی دونوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی مارکیٹ میں مقامی خریداروں کی دلچسپی ہے۔ عمار پراپرٹیز اینڈ عمار ڈویلپمنٹ کے چیئرمین محمد اعلیٰ بار نے کہا کہ 2019 میں عمار کی کارکردگی مضبوط رہی اور اس نے ایک چیلنجنگ مارکیٹ میں اپنی نمو برقرار رکھی۔ 2019 میں عمار کی فروخت میں کامیابی ان جدتوں اور پراڈکٹس کے پیچھے کارفرما لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وسائل اور کارکردگی میں بہتری اور ہماری پیداوری صلاحیت میں اضافے سے ہماری کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اصل توجہ اپنے مقاصد کو مستقل طور پر حاصل کرنے کے لئے بہترین ہنر کو لانا ہے۔ ہمارے وسائل ہمارے صارفین کو خوش کرنے پر مرکوز ہیں اور ہم اپنے حصص یافتگان کو اعلی نتائج فراہم کرتے ہیں۔ ہم نئے ڈیجیٹل اقدامات بھی نافذ کررہے ہیں جس سے ہماری پراپرٹیز اور اثاثوں کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ عمار اب تک دبئی اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں 63,000 سے زیادہ رہائشی یونٹ صارفین کے حوالے کرچکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 30,000سے زیادہ رہائش گاہیں جبکہ عالمی مارکیٹوں میں 14,000سے زیادہ یونٹس زیر تعمیر ہیں۔ عمار کے پاس اس وقت 45.795 ارب درہم (12.468 ارب ڈالر) کا کل فروخت کا بیک لاگ ہے جس میں سے 33.736 ارب درہم (9.185 ارب ڈالر) متحدہ عرب امارات میں ہے جو آنے والے سالوں میں آمدنی کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ 2019 میں عمار ڈویلپمنٹ نے 2.70 ارب درہم (735 ملین ڈالر) کا خالص منافع اور 12.746 ارب درہم (3.470 ارب ڈالر) کا محصول حاصل کیا تھا۔ 2019 کے دوران عمار ڈویلپمنٹ نے دبئی میں مختلف ماسٹر پلانز کے تحت 22 نئے منصوبے شروع کیے اور 2019 میں شروع کئےجانے والے اپنے 70 فیصد یونٹ فروخت کردئیے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عمار کے مضبوط برانڈ ویلیو سے صارفین کا مضبوط تعلق ہے۔ عمار ڈویلپمنٹ نے 2019 میں 3 نئے ماسٹر پلانڈ کمیونٹیز عرب رانچز تھری، مینا راشد اور دی ویلی بھی فروخت کئے۔ ایمار کے بین الاقوامی املاک کی ترقیاتی سرگرمیوں میں 2018 میں 3.081 ارب درہم (839 ملین ڈالر ) کے مقابلے میں 2019 میں 4.399 ارب درہم (198 ملین ڈالر) کی آمدنی ہوئی جو 43 فیصد اضافہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مصر اور بھارت میں عمار کے آپریشن تھے۔ عمار انٹرنیشنل کی آمدنی گروپ کی کل آمدنی کا 18 فیصد ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302823414

WAM/Urdu