ادنوک  ڈسٹری بیوشن کا 2019  کا خالص منافع 4.2٪ اضافے سے 2.22 ارب درہم ہوگیا

  • adnoc distribution net profit increases by 4.2% to aed2.22 billion in 2019 1
  • adnoc distribution net profit increases by 4.2% to aed2.22 billion in 2019 3
  • adnoc distribution net profit increases by 4.2% to aed2.22 billion in 2019 2

ابوظہبی، 12 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ ادنوک ڈسٹری بیوشن نے 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں 496 ملین درہم کے خالص منافع کا اعلان کیا ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ 2019 کی چوتھی سہ ماہی کے لئے ای بی آئی ٹی ڈی اے کا حجم گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.5 فیصد اضافے کے ساتھ 658 ملین درہم رہا۔ ادنوک ڈسٹری بیوشن کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فروخت شدہ ایندھن کی کل مقدار میں سال 2018 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلہ میں 2.0 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیل ایندھن کے حجم میں اضافے کا سبب ابو ظہبی مارکیٹ میں بہتری ، شمالی امارات میں مارکیٹ حصص کی قدر میں اضافہ ہے۔ غیر ایندھن ریٹیل کے مجموعی منافع میں 2018 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں اسی عرصے کے لئے 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ منافع میں اضافہ کی ایک وجہ کمپنی کے سہولت اسٹور کا بحالی پروگرام بھی ہے جو صارفین کو بہترین خریداری کا موقع فراہم کرتا ہے2018 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں اوسط باسکٹ کے سائز میں 5.4 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ، صارفین کی سہولت کے لئے کئی ایک اقدامات اٹھائے گئے ۔ کمپنی نے جدید دور کے ایندھن اور خوردہ اسٹیشن ‘ADNOC On the Go’ کی نقاب کشائی کی، صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور فوائد کے لئے صارف وفاداری پروگرام ‘ADNOC Rewards’ لانچ کیاگیا اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ادنوک ڈسٹری بیوشن کے قائم مقام سی ای او احمد الشامسی نے کہا کہ ہم نے چوتھی سہ ماہی کے ساتھ ساتھ 2019 کے پورے سال میں مضبوط مالیاتی نتائج کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم ادنوک ڈسٹری بیوشن کو عالمی سطح پرکسٹمر فوکس بناتے ہوئےاس کی تجارتی شکل کی تبدیلی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ہم اپنے تمام ڈسٹری بیوشنز چینلز کو توسیع دے کر بڑی منڈیوں تک پہنچیں گے اور حجم میں اضافے کو برقرار رکھیں گے۔ پریس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 کے پورے سال کے لئے ، خالص منافع کا حجم2018 کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2.22 ارب درہم رہا ۔2019 میں ای بی آئی ٹی ڈی اے 2.3 فیصد اضافے سے 2.84 ارب درہم ہو گیا۔اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں 2019 میں فروخت ہونے والے ایندھن کے کل حجم میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ آزاد سرمایے کی پیداوار سالانہ 16.4 فیصد اضافے سے 2.33 ارب درہم ہوگئی ہے۔ غیر ایندھن ریٹیل کے مجموعی منافع میں 2018 کے مقابلے میں اسی عرصے کے لئے 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادنوک ڈسٹری بیوشن کی ترجیحات صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ، منافع بخش نمو اور حصص یافتگان کو منافع کی واپسی ہے۔ اس مقصد کے لئےکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2019 کے دوسرے نصف کے لئے 1.194 ارب درہم (فی شیئر 9.55 فائلز) کا نقد منافع تجویز کیا ہے ، جو 31 مارچ 2020 کو ہونے والے سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ حصص یافتگان کی منظوری کے تحت ، مالی سال 2019 کے لئے کل منافع 2.39 ارب درہم (ہر شیئر 19.10 فائلز) متوقع ہے ، جو منظور شدہ پالیسی کے مطابق 2018 کے منافع کے مقابلہ میں 62 فیصد اضافے کو ظاہر کرے گا۔کمپنی نے گذشتہ سال اکتوبر میں 2019 کے نصف حصص کی ادائیگی کی تھی توقع ہے کہ اپریل 2020 میں آخری ادائیگی کی جائے گی جو حصص یافتگان کی منظوری سے مشروط ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302823306

WAM/Urdu