عبداللہ بن زاید سے تین یورپی ممالک کے نمائیندوں کی ملاقات


ابوظہبی ، 12 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان سے ای یو تھری ممالک ، فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے نمائیندوں کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال میں اضافہ کرنے اور تازہ ترین علاقائی و عالمی صورتحال پر غور کیا گیا – شیخ عبداللہ سے ملاقات کرنے والوں میں برطانوی دفتر خارجہ کے ڈی جی برائے سیاسی امور رچرڈ مور ، جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ کے پولیٹیکل ڈائریکٹر جینز پلاٹنر اور متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی سفیر لودووک پؤلی شامل تھے – یہ ملاقات عرب امارات اور تینوں یورپی ممالک کے درمیان باقاعدہ مشاورتی عمل کے فریم ورک کا حصہ تھی ۔ شیخ عبداللہ نے تینوں شخصیات کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی سطح پر کوششوں اور علاقائی و عالمی سطح پر امن ، سلامتی اور استحکام کی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں ان ممالک کیلئے عرب امارات کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا – تینوں یورپی نمائیندوں نے علاقائی امن و استحکام کو بڑھانے اور خطے میں کشیدگی دور کرنے کیلئے عرب امارات کی کوششوں کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امور میں عرب امارات کا کردار ہمیشہ نمایاں اہمیت کا حامل رہا ہے – ملاقات میں وزیرمملکت ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر ، معاون وزیر برائے انسانی حقوق احمد عبدالرحمن ، نائب وزیر خارجہ خلیفہ شاہین المرر بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302823512

WAM/Urdu