ایکسپو دبئی نمائش کی تاریخ کاسب سے پائیدار ایڈیشن ہوگا


ابوظبی، 12 فروری، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی کے ذریعے اپنی ان طویل مدت کوششوں کی نمائش کرے گا جو ماحولیاتی استحکام کے حصول میں مددگار ہونگی۔ اس بین الاقوامی نمائش میں جدید ترین ایجادات خاص طور پر قابل تجدید توانائی، پانی اور ریسائیکلنگ کی ٹیکنالوجی پیش کی جائیں گی جو اس نمائش کو ایونٹ کی 160 سالہ تاریخ کا سب سے پائیدار ایڈیشن بنائیں گی۔ ایکسپو کا مقصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم سے کم کرکے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ کامیاب ہونا ہے۔ ایکسپو منتظمین توانائی کی ضروریات کا 50 فیصد قابل تجدید اور ماحول دوست ذرائع سے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نمائش کی سائٹ میں ایک نرسری کی نمائش ہوگی جس کا رقبہ 220,000مربع میٹر ہے اور اس میں بہت سے پودے اور درخت ہوں گے۔ اس کا مقصد لینڈ فلز سے 85 فیصد کچرے کو دوبارہ استعمال یا ریسائیکل کرنا اور انہیں کھاد، شرٹس اور دیگر اشیا میں تبدیل کرنا ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والے سیاح پودوں کی دیسی اور غیر ملکی اقسام کی موجودگی سے بھی لطف اٹھا سکتے ہیں جو ملکی ماحول کے مطابق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر سرسبز مقامات کا انتظام کیڑے مار ادویات، کھاد اور جڑی بوٹی مار دوائیوں کے استعمال کے بغیر کیا جائے گا۔ دبئی پاور اینڈ واٹر اتھارٹی، دیوانے نمائش کے لئے کئی ماحول دوست منصوبے شروع کیے ہیں جن میں محمد بن راشد آل مکتوم سولر پارک بھی شامل ہے جو 422 میگا واٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرے گا۔ پائیداری اس نمائش کے تین ذیلی موضوعات میں سے ایک ہے جو ملکوں کی اجتماعی شرکت کے ذریعے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے اور آئندہ نسلوں کے لئے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302823525

WAM/Urdu