خلیفہ فنڈ اور فیس بک کے درمیان کاروباری خواتین کو تربیت دینے کا معاہدہ

  • شراكة بين " صندوق خليفة " وفيسبوك لتدريب 1000 من رائدات الأعمال في الإمارات
  • شراكة بين " صندوق خليفة " وفيسبوك لتدريب 1000 من رائدات الأعمال في الإمارات
  • شراكة بين " صندوق خليفة " وفيسبوك لتدريب 1000 من رائدات الأعمال في الإمارات
  • شراكة بين " صندوق خليفة " وفيسبوك لتدريب 1000 من رائدات الأعمال في الإمارات
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 12 فروری، 2020 (وام) ۔۔ خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ نے متحدہ عرب امارات میں کاروباری خواتین کی تربیت کے لئے سماجی رابطوں اور ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک کے ساتھ شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت امارات بھر میں کورسز کا ایک سلسلہ جاری کیا جائے گا۔ اس تربیت کا نظم و نسق خلیفہ فنڈ کے ذریعہ کیا جائے گا اور وہ ایسی خواتین تاجروں کو فراہم کی جائے گی جو متحدہ عرب امارات میں اپنا اسٹارٹ اپ انٹرپرائز قائم کرنے کی خواہاں ہیں یا چلا رہی ہیں۔ ایک روزہ تربیت شرکاء کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔ کورس میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے کاروباری آئیڈیاز کی سورسنگ، بین الاقوامی سطح پر کاروبار کووسعت دینے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کے تحت ایک ہزار کاروباری خواتین کو تربیت دی جائے گی۔ خلیفہ فنڈ کے سی ای او موضع النصری نے کہا کہ گلوبل انٹرپرینیور مانیٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تقریبا 80 فیصد خواتین کا خیال ہے کہ کاروباری کیریئر ایک مثبت انتخاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں خواتین کے مابین یہ شراکت جس پر ہم نے فیس بک کے ساتھ دستخط کیے ہیں خلیفہ فنڈ کے خواتین کی تربیت، مالی اعانت اور مدد تک رسائی میں اضافہ کے مقصد کی عکاسی کرتی ہے۔ خلیفہ فنڈ نے 455 کاروباری خواتین کے ساتھ کام کیا ہے اور خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز میں مجموعی طور پر 316.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 2007 میں خلیفہ فنڈ کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں کاروباری خواتین کی تعداد میں 29.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خلیفہ فنڈ کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے قریب 11,000تاجروں میں سے 59 فیصد خواتین ہیں۔ فیس بک میں مشرق وسطی، افریقہ اور ترکی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈیریا ماتراس نے کہا کہ ایک ایسے خطے جہاں تنوع اہمیت کا حامل ہے اور خواتین کے کاروبار تیزی کے ساتھ ترقی کر رہے ہماری شرکت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ انھوں نے کہ وہ 2017سے اب تک مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں مجموعی طور پر 14,000کاروباری خواتین کو تربیت دے چکے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302823520

WAM/Urdu