عرب امارات کا شمال مشرقی نائجیریا میں حملے کیخلاف شدید اظہار مذمت


ابوظہبی ، 13 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے شمال مشرقی نائجیریا میں ایک دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عرب امارات ایسے واقعات کی ہمیشہ سے شدید مذمت کرتا آیا ہے ، وہ سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے والے تشدد اور دہشت گردی کے ہر واقعہ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کے مذہبی اور انسانی اصولوں کے بھی سخت خلاف سمجھتا ہے – بیان میں اس واقعہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302823646

WAM/Urdu