عالمی خوشحالی انڈکس رپورٹ 2019 میں عرب امارات کی نمایاں کامیابیاں


ابوظہبی ، 13 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے 2019 میں عالمی مسابقتی اعشاریوں میں مزید پیشرفت حاصل کی اور خوشحالی انڈکس رپورٹ کے کے مختلف درجوں میں نمایاں پوزیشن لی – برطانیہ کے لیگاٹم انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے 2019 کی رپورٹ کے مطابق بجلی دستیابی ، بجلی تک آسان رسائی اور برقی فراہمی نظام کے قابل اعتماد ہونے کے درجوں میں عرب امارات نے پہلی پوزیشن حاصل کی – فرانس کے ادارے آئی این سیڈ کی 2019 کی عالمی تخلیقی انڈکس رپورٹ میں سینی ٹیشن انڈکس میں عرب امارات کو پہلا درجہ دیا گیا ، اسی رپورٹ کے خوشحالی انڈکس میں سینی ٹیشن تک رسائی کے درجے میں عرب امارات کو 100 فیصد نمبر ملے – ملک کے موجودہ سینی ٹیشن انفراسٹرکچر میں ملک بھر میں پھیلے نکاسی آب کے 98 ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم ہیں ۔ وزارت توانائی کے مطابق کل 736 ملین کیوبک میٹر پانی کی تریٹمنٹ کی جاتی ہے اور اس کا 74 فیصد کاسمیٹک زراعت اور صنعتی شعبہ استعمال کرتا ہے – وزیر توانائی و صنعت سھیل المزروعی کا کہنا ہے کہ انکی وزارت کی وساطت سے عرب امارات نے اس درجہ بندی میں اول پوزیشن حاصل کی جوکہ ریاست کے اعلی معیار کا اظہار ہونے کے ساتھ قابل فخر بھی ہے ۔ ایسے نتائج اس امر کا اظہار بھی ہیں کہ عرب امارات پانی و توانائی شعبے میں دنیا بھر میں قائدانہ کردار کا حامل ہے ، یہ پیشرفت ملکی قیادت کے اس ویژن کے عین مطابق ہے جو کہ یو اے ای ویژن 2021 ، یو اے ای کانٹینئل 2071 کے حوالے سے ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302823623

WAM/Urdu