مالیاتی مارکیٹس کی 67 لسٹڈ کمپنیوں کو 2019 میں 56ء75 ارب درہم کا ممنافع


ابوظہبی ، 13 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی مالیاتی مارکیٹس میں لسٹ شدہ 67 کمپنیوں کا 2019 میں مربوط خالص منافع 56ء75 ارب درہم رہا جوکہ 2018 کے مقابلے میں 9ء16 فیصد زیادہ ہے – مالیاتی اعداد و شمار اور آپریشنل کارکردگی جائزہ کے مطابق 2019 میں اپنے مالیاتی سٹیٹمنٹ ظاہر کرنے والی 67 کمپنیوں کا منافع ، 2018 میں ایسا اظہار کرنے والی 103 کمپنیوں کے خالص منافع سے زیادہ ہوکر 75 ارب درہم رہا – سال 2019 میں رجسٹرڈ 18 قومی بنکوں کو منافع 86ء46 ارب درہم رہا جوکہ ان کو 2018 میں ہونے والے 36ء41 ارب درہم سے 3ء13 فیصد زائد ہے ۔ ان بنکوں کا یہ منافع ان 67 لسٹڈ کمپنیوں کے منافع کا 62 فیصد ہے اور یہ پیشرفت عالمی کساد بازاری کے باوجود ملکی بنکنگ شعبہ میں ہونے والے مثبت رحجان کا ثبوت ہے – دبئی مالیاتی مارکیٹ ، ڈی ایف ایم میں لسٹ شدہ 33 کمپنیوں کا 2019 میں منافع 56ء37 ارب درہم رہا جوکہ 2018 کے 45ء28 ارب درہم سے 32 فیصد زائد ہے – ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج ، اے ڈی ایکس میں لسٹ شدہ کمپنیوں میں سے 34 کو 2019 میں 38 ارب درہم کا منافع ہوا جوکہ 2018 میں انہیں ہونے والے 2ء36 ارب درہم سے 5 فیصد زائد ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302823644

WAM/Urdu