محمد بن راشد نے نئے مقرر سفیروں کی اسناد سفارت وصول کرلیں

  • محمد بن راشد يتسلم أوراق اعتماد عدد من سفراء الدول الصديقة

ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 13 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برادر اور دوست ممالک کی طرف سے عرب امارات کیلئے نئے مقرر ہونے والے سفیروں کی اسناد سفارت ابوظہبی کے صدارتی محل میں وصول کیں – اس موقع پر ہونے والی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیرداخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النھیان ، نائب وزیراعظم و وزیر صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان اور وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان بھی موجود تھے – شیخ محمد کو اسناد سفارت حوالے کرنے والوں میں کیوبا ، کولمبیا ، تنزانیہ ، جارجیا ، آسٹریلیا ، کرغزستان اور یونان کے سفیر شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302823662

WAM/Urdu