ڈی پی ورلڈ یوکرین کی بندرگاہ یوزنے کےٹرمینل کے اکثریتی حصص حاصل کرے گی


۔ دبئی ، 13 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ ڈی پی ورلڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی یوزنے بندرگاہ کے ٹی آئی ایس کنٹینر ٹرمینل کے اکثریتی 51 فیصد حصص حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے جو ریگولیٹری منظوری سمیت دیگر شرائط سے مشروط ہے۔ ڈی پی ورلڈ کے بندرگاہوں کے عالمی نیٹ ورک میںTIS کنٹینر ٹرمینل کی شمولیت سے اقتصادی زونز، ویئر ہاوسنگ اور ان لینڈ لاجسٹک میں یوکرائن کے اس سرکردہ ٹرمینل کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔ کمپنی سے جاری ایک بیان کے مطابق ، اس تازہ ترین معاہدہ سے ڈی پی ورلڈ کے ٹی آئی ایس گروپ کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے یوکرائن کی متعدد بندرگاہوں پر ٹگنگ ، پائلٹج اور دیگر سمندری خدمات مہیا کرنے کے پی اینڈ او میری ٹائم سروسز کے موجودہ بزنس کی تکمیل ہوگی۔ اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ڈی پی ورلڈ گروپ کے چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے کہاکہ ہم اس منصوبے کے ساتھ یوکرائن مں اپنی موجودگی میں اضافے پر خوش ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عالمی پورٹ فولیو کے ذریعہ اس صنعت کی اہم سپلائی چین کوقائم کرنا ہےتاکہ اس سے صارفین کو بہترین اور متنوع خدمات فراہم کی جاسکیں،ہمیں یقین ہے کہ TIS گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اس ٹرمینل کو یوکرائن کے معروف گیٹ وے کی حیثیت سے مزیداستحکام بخشے گی۔ اپنے تجارتی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈی پی ورلڈ اس ٹرمینل کی سرگرمیوں کو بہتر کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی معیار کو بروئے کار لاتا ہے۔ یوکرین کی کنٹینر مارکیٹ نے 2019 میں 20 فیصد سے زیادہ ترقی کی ہےاور TIS کنٹینر ٹرمینل خطے میں سب سے موثر ریلوے نظام سے جڑا ہوا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302823669

WAM/Urdu