متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید تین مریض صحت یاب ہوگئے


ابوظبی، 15 مارچ، 2020 (وام) ۔ وزارت صحت اور روک تھام نے نئے کورونا وائرس، COVID-19 کے مزید 3 مریضوں کی مکمل صحت یابی کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحت یاب ہونے والوں میں دو بنگلہ دیشی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں اور صحت کی ضروری دیکھ بھال کے بعد اب وہ اس وائرس سے مکمل طور پر پاک ہیں ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص سے لیکر مکمل صحت یابی تک کا عمل جس خوبی سےانجام دیا گیا وہ متحدہ عرب امارات میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے اعلی معیار کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ افراد کو اعلی ترین معیار کے مطابق صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور انہیں عالمی ادار ہ صحت کے رہنما خطوط کے موافق بنانے کیلئے خصوصی طبی ٹیمیں کردار ادا کررہی ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302830969

WAM/Urdu