جمعرات 09 جولائی 2020 - 5:35:44 صبح

اوپیک فنڈ کا کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں 200 ملین ڈالر کی معاونت کا اعلان


ویانا ، 17 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ بین الاقوامی ترقی کیلئے اوپیک فنڈ ، او ایف آئی ڈی نے کورونا وائرس ، کووڈ 19 کیخلاف عالمی کوششوں میں تعاون کیلئے فوری اور وسط مدتی نوعیت کے متعدد اقدامات کا اعلان کردیا – اس تنظیم کی طرف سے ان تمام تر اقدامات کیلئے مجموعی طور پر 200 ملین ڈالر کا مالیاتی پیکج جاری کیا گیا ہے جو کہ طویل مدتی قرض ، نجی شعبہ و تجارتی مالیاتی سہولیات کی ونڈوز اور گرانٹس کی شکل میں دیا جائے گا ۔ اوپیک کا یہ فنڈ موجودہ قرض شرائط میں بھی مناسب انداز میں نرمی لائے گا – اوپیک فنڈ کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ کا کہنا ہے کہ ان کے فنڈ نے ماضی میں بھی شراکت دار ممالک کیلئے خصوصی مالی معاونت فراہم کی ہے جیسا کہ ایشیائی ممالک میں 2007 کو سونامی کے بعد کیا گیا تھا ۔ ایسی فنڈنگ کے ذریعے متاثرہ ممالک یا علاقوں کیلئے وسائل مختص کیئے جاتے ہیں ، ورلڈ بنک ، یواین ایجنسیز ، علاقائی ترقیاتی بنکوں اور عرب کوآرڈینیشن گروپ جیسے دوطرفہ یا کثیرالفریقی اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ اور معاونت رکھی جاتی ہے ۔ اوپیک فنڈ نے بحران اور تباہی جیسی حالات میں فوری عمل پذیری کیلئے ماہر اداروں کے ساتھ بھی شراکت داری کررکھی ہے – انہوں نے کہاکہ ماضی قریب میں ایبولا وباء کے دوران بھی فنڈ نے ایسا ہی کردار ادا کیا تھا اور عالمی صحت کی تنظیم ، ریڈ کراس اور ہلال احمر کی انجمنوں کی معاونت سے متاثرین کی مدد کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی ہم زیادہ متاثرہ ہونے والوں کی معاونت کو یقینی بنائیں گے – اوپیک فنڈ کا قیام جنوری 1976 میں تب تنظیم کے 13 رکن ممالک کی طرف سے عمل میں لایا گیا تھا جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302831262

WAM/Urdu