دبئی اکانومی نے مارچ کے آغاز سے ابتک 2,523 نئے لائسنس جاری کیے


دبئی، 18 مارچ، 2020 (وام) ۔۔ دبئی اکانومی کے بزنس رجسٹریشن اینڈ لائسنسنگ سیکٹر نے مارچ 2020 کے آغاز سے اب تک 2,523 نئے لائسنس جاری کیے جن میں سے 58 فیصد پیشہ ورانہ (1,900) اور 39.3 فیصد (590) تجارتی تھے۔ مجموعی طور پر ان لائسنسوں سے ملازمتوں کے 6,713 مواقع پیدا ہوئے ۔ دبئی اکانومی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم "بزنس میپ" کے ذریعے ریکارڈ شدہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دبئی اکانومی نے دبئی کو عالمی مالیات اور کاروبار کا مرکز بنانے میں مدد کی ہے۔ مارچ 2020 کے آغاز سے مجموعی طور پر 18,037 کاروباری رجسٹریشن اور لائسنسنگ لین دین ریکارڈ کئے گئے ۔ مجموعی لین دین کا 76 فیصد (13,629) دبئی اکانومی کے آؤٹ سورس مراکز کے ذریعے ہوا جو عوام تک ویلیو ایڈڈ خدمات کی فراہمی میں ان کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ رواں ماہ کے دوران اب تک لائسنسوں کی تجدید میں 6,672 کا لین دین ہوا جبکہ ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے 3,367 (50 فیصد) لین دین آٹو تجدید سے متعلق تھا۔ Reservation Trade Name میں 3,343 ٹرانزیکشن ہوئیں اور ابتدائی منظوریوں کی تعداد 2, 989 ہوگئی۔ یہ تعداد دبئی کے کاروباری مرکز کی حیثیت سے بڑھتی کشش کا ثبوت ہے۔ بی آر ایل سیکٹر نے مارچ 2020 کے آغاز سے اب تک 96 فوری لائسنس جاری کیے۔ فوری لائسنس جس نے سمارٹ حکومت 2019 کے لئے حمدان بن محمد پروگرام کا انعام بھی جیتا تھا میمورینڈم آف ایسوسی ایشن کے بغیر جاری کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف ڈی ای ڈی ٹریڈر لائسنسوں کی تعداد 179 ہوگئی۔ لائسنسوں کی تقسیم کے مقام کے لحاظ سے Deira کا حصہ سب سے زیادہ (1,503) تھا۔ اس کے بعد بر دبئی کا حصہ (1,019)، اور حطہ (1) ہے۔ اولین ذیلی علاقوں میں الغرہود، برج خلیفہ، اود المطینہ 3 ، النضہ 1، الخبائسی، اود میتھا، ٹریڈ سنٹر1، ام رامول، الفاہدی اور پورٹ سعید شامل ہیں۔ ریل اسٹیٹ، لیز اور کاروباری خدمات مارچ 2020 کے آغاز سے لائسنس یافتہ معاشی سرگرمیوں کا 54.3 فیصد رہے۔ اس کے بعد تجارت اور مرمت کی خدمات (21.7 فیصد)، عمارات اور تعمیرات (9.7 فیصد)، کیمونٹی اور ذاتی خدمات (6.3 فیصد)، ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور مواصلات (3 فیصد)، مینوفیکچرنگ (2.8 فیصد)، ہوٹلز گروپ (1.8 فیصد)، مالی بروکریج (0.8 فیصد)، کنٹریکٹنگ گروپ (0.6 فیصد)، تعلیم (0.3 فیصد)، صحت اور مزدوری (0.3 فیصد) )، زراعت (0.3 فیصد) اور بجلی، گیس اور پانی (0.1 فیصد) رہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302831531

WAM/Urdu