اماراتی استاد ایک ملین ڈالرکے گلوبل ٹیچر ایوارڈ کے پچاس بہترین اساتذہ میں شامل


دبئی، 19 مارچ، 2020 (وام) ۔۔ انس بن النظر اسکول برائے بنیادی اور ثانوی تعلیم فجیرہ سے تعلق رکھنے والے خصوصی ضروریات کے استاد محمد مہتدی محمد کو یونیسکو کی شراکت میں ورکے فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز 2020 کے 50 شارٹ لسٹ کئے گئے افراد میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک ملین ڈالر کا یہ ایوارڈ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا انعام ہے۔ گلوبل ٹیچر پرائز 2020 کے لئے شارٹ لسٹ ہونے والے محمد کو دنیا بھر کے 140 ممالک سے بارہ ہزار سے زیادہ نامزدگیوں اور درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ فجیرہ کے ایک دور دراز علاقے کے ایک اسکول میں چھٹی سے بارہویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتا ہے۔ انھیں زبان، اوسط شرح سے زیادہ معذوریوں اور صحت کے ان گنت مسائل سمیت کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے محمد ہر طالب علم کے ساتھ انفرادیت کا حامل سلوک کرتا ہے اور انھیں انفرادی طور پر سکھاتے ہیں۔ وہ توجہ اور بصارت سے محروم طلبہ کو آواز کی ریکارڈنگ اور آئی پیڈز اور ٹیبلٹس کا استعمال کرتے ہوئے اسباق کو آڈیو بُکس میں تبدیل کرکے انھیں تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ محمد کی تدریسی پریکٹس کا ایک بنیادی حصہ تدریسی پیشے میں علم کا حصول ہے۔ وہ عام اور خصوصی تعلیم کے لئے متحدہ عرب امارات کے اساتذہ کی اس ٹریننگ ٹیم کے ایک ممبر ہیں جو جدید تعلیم کی حکمت عملیوں کو عملی شکل دے کر تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت کے وژن کے حصول میں مدد فراہم کرتی ہے یہ انعام ایک ایسے غیر معمولی استاد کے اعتراف میں بنایا گیا تھا جس نے اس پیشے میں نمایاں شراکت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہو۔ پرائز کمیٹی نے فہرست میں شامل 50 اساتذہ کو مزید شارٹ لسٹ کرکے اسے دس فائنلسٹ تک محدود کردیا ہے اور اس کے نتیجے کا اعلان جون 2020 میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد عالمی ٹیچر پرائز اکیڈمی کے ذریعہ ان دس بہترین اساتذہ میں سے فاتح کا انتخاب ہوگا۔ تمام 10 فائنلسٹ کو پیر 12 اکتوبر 2020 کو نیچرل ہسٹری میوزیم میں ایوارڈ کی تقریب کے لئے لندن بلایا جائے گا جہاں فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302831752

WAM/Urdu