شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاویڈیو کانفرنس اجلاس 


شارجہ ، 23 ،مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس سی سی آئی نے ملازمین اور صارفین کی صحت اور تحفظ کے لئے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے تحت ریموٹ ورکنگ سسٹم کے تحت پہلے ویڈیو کانفرنس اجلاس کا انعقاد کیا۔ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سےکوویڈ 19سے بچاو کے لئےکیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے مطابق تھا۔ ایس سی سی آئی کے چیئرمین عبد اللہ سلطان االعویس نےایس سی سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد امین العوضی اور متعدد محکمہ جات کے ڈائریکٹرز کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کوویڈ 19 کی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے نجی شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور کاروباری استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات کے نفاذ پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں 2020 کی پہلی سہ ماہی کی اہم ترین کامیابیوں اور منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ العوضی نے کہا کہ ایس سی سی آئی عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور شارجہ میں کاروباری ماحول میں مسابقت کوفروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ شارجہ میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے ساتھ ایس سی سی آئی کی شراکت کا فائدہ اٹھائیں العوضی نے ایس سی سی آئی کے محکموں کی جانب سے وبا کی روک تھام کے لئے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کو سراہا۔ انہوں نےکہا کہ چیمبر کی سمارٹ خدمات صارفین کے لئے بھرپور اور آسان طریقے سے خدامت کی فراہمی کے لئے تیار ہیں ، تاجر برادری اپنا وقت اور کوششیں بچائیں اور مختلف سمارٹ خدمات کی وسیع رینج سے فائدہ اٹھائیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302832442

WAM/Urdu