عرب امارات میں موجود سیاح ، فلائٹس معطلی سے متاثر نہیں ہونگے : آئی سی اے


ابوظہبی ، 23 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت ، آئی سی اے نے متحدہ عرب امارات آنے والے ان لوگوں کو ملک میں قانونی قیام کی اجازت دینے میں ضروری معاونت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جو ملکی فضائی اور سرحدی حدود کی بندش کی وجہ سے جانے کے قابل نہیں رہے ۔ ایسے لوگوں کے بارے میں آئیندہ چند روز کے دوران خصوصی طریقہ کار وضع کردیا جائے گا – اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آئی سی اے ، کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتی رہے گی ، اس سلسلے میں عرب امارات کے رہائشیوں کی ضروری نگہداشت کا خیال بھی رکھا جارہا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302832568

WAM/Urdu