ڈی پی ورلڈ کے لاتام انکیوبیشن سنٹر میں دیلی فوڈز پیرو کی بطور پہلی کمپنی شمولیت


دبئی ، 24 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ ڈی پی ورلڈ یواے ای ریجن کے اعلان کے مطابق دیلی فوڈز پیرو نے جافزا ون میں لاطینی امریکا والے انکیوبیشن سنٹر" لاتام " جوکہ جبل علی فری زون ، جافزا کے قلب میں واقع علمبردار کمرشل کمپلیکس ہے ، میں شمولیت اختیار کرلی ہے – اس شمولیت کا معاہدہ گلف فوڈ 2020 کے موقع پر کیا گیا تھا جس کے مطابق دیلی فوڈز پہلی لاطینی امریکن کمپنی بن گئی ہے جس نے انکیوبیشن سنٹر میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ یہ پیشرفت نئی علاقائی مارکیٹس کے متلاشی اور جافزا میں کاروبار کے خواہشمند ایس ایم ای کے عالمی سرمایہ کاروں کیلئے رہنما اقدام ہے – ڈی پی ورلڈ ، پیرو میں مکمل مربوط میری ٹائم اور لاجسٹکس خدمات فراہم کررہی ہے جس کے تحت وہاں پورٹ آف کالاؤ پر کنٹینر ٹرمینل کے آپریشن اور تمام سپلائی چین کے صارفین کی ضروریات پورا کرنا شامل ہیں ۔ یہاں سے پیرو کی درآمدات اور برآمدات کو گیٹ وے کی سہولیات کو جدید انداز میں کم لاگت آپریشنز کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے – ڈی پی ورلڈ کے سی ای او اور ایم ڈی محمد المعلم کا کہنا ہے کہ دی پی ورلڈ یو اے ای ریجن اور پیرو کے درمیان تعاون ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت انجام دیا جارہا ہے جس کے مقاصد میں رابطوں کا فروغ ، مال برداری کو مربوط بنانا اور کمپنیوں کو عالمی درجے میں ڈھالنا شامل ہیں ۔ دیلی فوڈز کی طرح کی لاطینی امریکی کمپنیوں کو جافزا کا انتخاب کرنے سے کئی گرانقدر فوائد حاصل ہونگے جس میں ایک مقام اور کئی مارکیٹس جیسا موقع شامل ہے ۔ جافزا ون میں واقع لاتم انکیوبیشن سنٹر ایک سٹریٹجک محل و وقوع رکھتا ہے جہاں جدید ترین میں کاروباری سہولیات فراہم ہیں – عرب امارات میں پیرو کے تجارتی ، سیاحتی و سرمایہ کاری آفس کے ڈائریکٹر الوارو سلویا کا کہنا ہے کہ یہ سٹریٹجک ڈیل باہمی تعاون کیلئے بہت ہی اہم پیشرفت ہے جوکہ یہاں طویل مدتی تعاون کی ایک اور مستحکم بنیاد رکھے گی – دیلی فوڈز گروپ کے جی ایم برونو کیوساڈا نے بھی اس پیشرفت کو بھرپور انداز میں سراہا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302832597

WAM/Urdu