دبئی میں کرایہ داری بیدخلی کے عدالتی احکامات معطل


دبئی ، 25 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے متاثر لوگوں کی مدد کرنے سے متعلق نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے ہدایات کے مطابق دبئی کے نائب حکمران اور دبئی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے رہائشی و کمرشل عمارات سے بیدخلی کے عدالتی احکامات کو معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا – اس حکمنانے کا مارچ اور اپریل کیلئے جاری عدالتی فیصلوں پر اطلاق ہوگا اور متروک یا لاوارث گھروں سے متعلق یہ حکمنامہ لاگو نہیں ہوگا ۔ شیخ مکتوم نے کرایہ داری سے متعلق قید سزاؤں کے فیصلوں کو بھی معطل کردیا ہے – قیادت کی جانب سے یہ فراخدلانہ اقدام ، مشکل میں گھری عوام کو مدد فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ شیخ مکتوم نے کہا ہے کہ قیادت معاشرے کے ہر فرد کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے ، عرب امارات اپنے شہریوں اور باشندوں اور ان کے اہلخانہ کی بھلائی والی انسانی اقدار کو اولین ترجیح دیتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302832858

WAM/Urdu