عرب امارات میں اوسز مال نے دو ہفتوں کی بندش کا اعلان کردیا


دبئی ، 25 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ اوسز مال نے اپنے تمام آؤٹ لیٹس کو بدھ سے دو ہفتوں کیلئے بند کردینے کا اعلان کردیا – اوسز مال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آؤٹ لیٹس بند کرنے کے فیصلے کا اس کے دبئی اور شارجہ کے شاپنگ مالز میں کیرےفور ، فارمیسیز اور کلینکس پر اطلاق نہیں ہوگا ۔ وزارت صحت ، متعلقہ صحت حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق اوسز مال روزانہ کی بنیاد پر اپنی تمام جگہوں کو صاف اور جراثیم سے پاک رکھنے کا اقدام کرتا رہے گا – بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شہر کی دھڑکن ہونے کے ناطے اور اپنے عملہ ، صارفین اور عوام کی حفاظت کی خاطر تمام معاشرے کو طبی حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل پیرا رہنے کی ہدایت کرتا ہے ۔ گھریلو ضرورت کی اشیاء اور صحت عامہ کی کچھ سہولیات کو مہیا کرتے رہنے کیلئے اضافی اقدامات کیئے جارہے ہیں اور یہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے – دبئی میں اس مال کے مرکزی داخلی مقام پر تھرمل سکینر کیمرا نصب کردیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر مقامات پر بھی ایسے ہی انتظامات کیئے جارہے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302832791

WAM/Urdu