عرب امارات کا نائجیریا میں فوجیوں پر دہشتگردوں کے حملے کیخلاف اظہار مذمت


ابوظہبی ، 25 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے نائجیریا میں فوجیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ، نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والے اس حملے میں متعدد سویلین ہلاک و زخمی ہوئے تھے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایسے مجرمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے والا تشدد اور دہشت گردی کا ہر واقعہ مکمل مسترد کیئے جانے کے لائق ہے اور ایسے واقعات ہر قسم کی مذہبی و انسانی اقدار و اصولوں کے منافی بھی ہوتے ہیں – بیان میں اس واقعہ کے متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ عرب امارات کی طرف سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302832849

WAM/Urdu