اتحاد ایئرویز نے عرب امارات سے تمام پروازیں معطل کردیں


ابوظہبی ، 25 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ اتحار ایئرویز نے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی تمام پروازوں کو دو ہفتوں تک معطل کرنے کا اعلان کردیا اور اس مدت کے بعد متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا – ایئرلائن کی طرف سے منگل کی شام جاری بیان کے مطابق پروازوں کی معطلی کا فیصلہ ملک کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ان ہدایات کے مطابق کیا گیا جس میں تمام آنے ، جانے والی اور ٹرانزٹ پروازوں کو روک دینے کا کہا گیا تھا ۔ یہ اقدام کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے ، شہریوں اور مقیم افراد کی صحت کے تحفظ اور بین الاقوامی مسافروں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے – اتحاد ایئرویز نے کہاہے کہ 24 مارچ کو اس کے جو طیارے بیرون ملک تھے وہ معمول کے مطابق واپسی کا سفر کریں گے اور 25 مارچ بدھ کو واپس آجائیں گے جن پر وہ مسافر سوار ہونگے جنہیں حکومت نے آنے کی اجازت دے رکھی ہے – بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران مسافروں کو جس زحمت کا سامنا کرنا ہوگا اس پر ایئرلائنز گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے ، ان مسافروں کو دیگر مواقع سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے ایئرلائنز کی ٹیمیں مسلسل کام کرتی رہیں گی ۔ اتحار ایئرلائنز نے واضح کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات ، دیگر ممالک کی حکومت اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی ہدایات کے مطابق متاثرہ مسافروں کیلئے ہنگامی منصوبہ پر عمل پیرا رہے گی ، جب سے رکاوٹیں دور ہوئیں تب ہی معمول کے ذرائع سے فضائی سروس کی بحالی کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302832783

WAM/Urdu