عرب امارات کا کابل میں سکھ گوردوارے پر حملے کیخلاف اظہار مذمت

  • juihrjgfikdfgv.jpg
  • 1234556yh.jpg

ابوظہبی ، 25 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں کابل کے وسط میں سکھ گوردوارے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ، آج ہونے والے اس حملے میں متعدد سویلین ہلاک و زخمی ہوئے– وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایسے مجرمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتا ہے ، سلامتی و استحکام کے منافی تشدد اور دہشت گردی کا ہر واقعہ مکمل مسترد کیئے جانے کے قابل ہے اور ایسے واقعات ہر قسم کی مذہبی و انسانی اقدار و اصولوں کے منافی بھی ہیں – بیان میں اس واقعہ کے متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ عرب امارات کی طرف سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302832844

WAM/Urdu