اتحاد کارگو کا عرب امارات کی درآمدی ، برآمدی ضروریات پورا کیئے رکھنے کا عزم


ابوظہبی ، 26 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ اتحاد کارگو نے کلیدی کارگو مارکیٹس کے درمیان رابطوں کیلئے کردار ادا کرتے رہنے اور موجودہ صورتحال میں متحدہ عرب امارات کی درآمدی و برآمدی ضروریات کو پورا کیئے رکھنے کا اعلان کیا ہے – اتحاد کارگو کی طرف سے جمعرات کو یہ بیان نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور جنرل سول ایوی ایشن کی طرف سے ملک میں ہر قسم کی مسافر پروازوں کو روک دینے کے اعلان کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے – اتحاد کارگو نے اپنے مال برداری والے بوئنگ 777 کے بیڑے کی استعداد قائم رکھنے کیلئے بوئنگ 10-787 طیاروں کے ایک بیڑے کو بھی مسافر مال برداری کیلئے استعمال میں لانے کا اعلان کیا ہے جن کی ابتدائی طور پر 10 مارکیٹس کیلئے ہفتہ وار 34 پروازیں چلیں گی ۔ اس کا ہر طیارہ 45 ٹن وزن تک والے 4 کنٹینر لے جانے اور لوئر ڈیک کے 12 پیلٹس کی گنجائش پر مبنی ہوگا – مسافر مال برداری کی پروازیں ہندوستان ، تھائی لینڈ ، سنگاپور ، فلپائن ، انڈونیشیاء ، جنوبی کوریا اور ان دیگر ممالک کیلئے جائیں گی جہاں کی سرحدیں کارگو کیلئے کھلی ہیں ۔ ریاض ، لندن ، ہانگ کانگ اور شنگھائی کیلئے اضافی کارگو پروازوں کو بھی چلایا جائے گا ۔ اس نئے اقدام کے نتیجے میں عرب امارات میں پھلوں ، سبزیوں ، گوشت ، طبی اشیاء اور ڈاک جیسی اہم تجارتی اشیاء کی درآمد کو یقینی بنایا جائے گا – اتحاد ایوی ایشن گروپ کے ایم ڈی کارگو عبداللہ محمد کا کہنا ہے کہ اتحاد کارگو ملک میں عوامی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عرب امارات کی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مشرق اور مغرب کے درمیان عالمی تجارت میں رابطے او ذریعہ کا کردار بھی ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں تجارتی اور مال برداری رابطوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302833085

WAM/Urdu