مرکزی بنک کی تمام بنکوں کو اے ٹی ایمز پر نئے کرنسی نوٹ میسر رکھنے کی ہدایت


ابوظہبی ، 26 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے تمام بنکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں ہر مالیت کے نئے کرنسی نوٹ رکھنے اور رواں ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل میں اس کو یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت کردی – مرکزی بنک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس ، کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنا اور بنکوں کے صارفین کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانا ہے – مرکزی بنک نے تمام بنکوں کو اے ٹی ایم مشینوں سے متعلق مزید احتیاطی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس میں انہیں مسلسل سینیٹائز کیئے رکھنا اور اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ہر وقت ڈسپوایبل دستانے مہیا رکھنا بھی شامل ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302833088

WAM/Urdu