مالیاتی منڈیوں میں مسلسل دوسرے روزتیزی کا رجحان


ابوظبی، 25 مارچ، 2020 (وام) ۔۔ معاشی مراعات اور اقتصادی پیکجوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی مالیاتی منڈیوں میں منگل اور بدھ کے دو سیشنوں میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور رجسٹرڈکمپنیوں نے 61 ارب درہم کا مشترکہ منافع کمایا۔ ابوظبی کا مرکزی اسٹاک انڈیکس 7.23 فیصد اضافے سے 3,915 پوائنٹس پر آگیا۔ انڈیکس میں تیزی کی وجہ بعض بلو چپس بالخصوص پاور ہاؤس بینکنگ اسٹاک میں تیزی کے باعث آئی جس کے بعد ڈی ایف ایم کا جنرل انڈیکس 6.42 فیصد اضافے کے ساتھ 1,823پر بند ہوا۔ ابوظبی میں اتصلات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 14 ارب درہم کا کاروبار کیا۔ اس کے بعد اے ڈی سی بی نے 5.65 ارب درہم اور الدر پراپرٹیز نے 1.7 ارب درہم کا کاروبار کیا ۔ دبئی فنانشل مارکیٹ میں دبئی کے اسلامی بینک نے 3.92 ارب درہم عمار نے 2.32 ارب درہم اور امارات این بی ڈی نے 7.38 ارب درہم کا کاروبار کیا۔ مجموعی طور466 ملین حصص کے ذریعے 566 ملین درہم کے 9,429 سودے کئےگئے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302832861

WAM/Urdu