صارفین  کیلئے اشیاء ضروریہ چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں:ابوظبی کوآپریٹوسوسائٹی


ابوظبی، 25 مارچ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظبی کوآپریٹو سوسائٹی نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ COVID-19 وباء کے باعث غیر معمولی حالات میں متعلقہ حکام کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں اس کی تمام 41 شاخوں میں صارفین کیلئے تمام سامان 24 چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ ایک بیان میں سوسائٹی نے تمام اشیاء کی طے شدہ قیمت نہ بڑھانے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم ڈیلیوری کی خدمات بھی جلد دستیاب ہوجائیں گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302832944

WAM/Urdu