محمد بن زاید اور امریکی وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعلقات، کورونا پر تبادلہ خیال


ابوظبی، 25 مارچ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون کرکے دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے کوروناوائرس، COVID-19 کا مقابلہ کرنے میں متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان تعاون، دونوں ممالک کی جانب سے اس وائرس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی اقدامات اور اس وائرس کے پھیلاؤ اور خطے اور دنیا پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ محمد نے امریکی وزیر خارجہ اور امریکی عوام سے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مائیک پومپیو نے اس عالمی چیلنج کے مقابلے میں امریکی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور مشکل کی اس گھڑی میں اس کے انسان دوست موقف اور اقدامات کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس پر قابو پاکر اسے ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے رمیان کوششوں کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں عالمی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302833033

WAM/Urdu