دامان متحدہ عرب امارات سے باہر اپنے ممبرز کو انسداد کورونا کی طبی سہولیات فراہم کریگی


ابوظبی، 25 مارچ، 2020 (وام) ۔۔ نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی دامان نے اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے باہر بھی کورونا وائرس، کوویڈ۔19کی تشخیص اور علاج سے متعلق اپنے ممبرزکو کسی بھی قسم کی طبی خدمات فراہم کرے گی۔ نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی دامان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد المہیاس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے باہر اپنے ممبرزکو COVID-19 وباء سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کی طبی خدمات حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت فراہم کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ممبرز کی صحت اور تندرستی ہماری اولین ترجیح ہے۔ دامان نے قومی حکومت کے اداروں اور صحت کے شعبے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ کویڈ۔19 کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے مقامی کوششوں کی حمایت کی جاسکے۔ دامان نے وبائی مرض کے دوران اپنے آپریشنز کی حفاظت اور اپنے ملازمین کی صحت کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کاروباری تسلسل کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاکہ خدمات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ دامان اپنے صارفین کو آن لائن لین دین مکمل کرنے کے لئے بہت سارے آپشن فراہم کرے گی اور وہ دامن کی سرکاری ویب سائٹ damanhealth.ae کے ذریعے کمپنی کی فراہم کردہ کلیدی خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ آن لائن خدمات میں انشورنس کی پالیسیاں ایڈجسٹ کرنا، جرمانے کی ادائیگی، ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ جاری کرنا اور ٹریول انشورنس شامل ہیں۔ دامان نے کہا ہے کہ وہ COVID-19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں رہنمائی فراہم کرکے اپنے کارپوریٹ صارفین اور نجی ارکان کی حمایت کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ یہ ادارہ کارپوریٹ صارفین کو متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایت پر عمل کرنے اور کام کے ماحول میں روک تھام کے اقدامات میں مدد فراہم کرنے کے بارے میں مشورے بھی دے رہا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302832893

WAM/Urdu