پیر 13 جولائی 2020 - 10:17:18 صبح

مرکزی بنک کی ٹی ای ایس ایس میں 50 فیصد سے زائد وسائل لینے والے بنکوں کے نام جاری


ابوظہبی ، 16 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک ، سی بی یو اے ای نے کووڈ 19 سے متاثرہ بنک صارفین کیلئے بنکوں کی جانب سے ترقی پسندانہ اقدامات کئے جانے کی توثیق کی ہے ۔ پچاس ارب درہم کی لیکوڈیٹی سہولت میں سے اب تک ٹارگٹڈ اکنامک سپورٹ سکیم ، ٹی ای ایس ایس کے تحت 77 فیصد یعنی 5ء38 ارب درہم استعمال کیئے جاچکے ہیں – مرکزی بنک کی جانب سے بنکوں اور مالیاتی کمپنیوں کو ٹی ای ایس ایس لیکویڈیٹی کو صفر لاگت پر ترغیب کے طور پر فراہم کیا جارہا ہے تاکہ کورونا وباء کی صورتحال سے متاثرہ پرائیویٹ کارپوریٹ صارفین ، چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں اور افراد کیلئے اسے استعمال کیا جاسکے ، اس کے ساتھ ساتھ مرکزی بنک نے ٹی ای ایس ایس کے تحت التواء کی آنے والی درخواستوں اور اس سکیم پر عملدرآمد میں مزید سہولیات کیلئے اضافی وضاحت پر مبنی نوٹس بھی جاری کیا ہے – اس نوٹس کے مطابق تمام بنک اور مالیاتی کمپنیوں کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ متاثرہ قرض دہندگان کی جانب سے ادائیگیوں میں التواء کی تین درجاتی درخواستوں کو خصوصی زیر غور لائیں اس میں صرف پرنسپل رقم کا التواء ، منافع یا سود کا پرنسپل رقم کے ہمراہ التواء اور صرف منافع یا سود کا التواء شامل ہیں – نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ قابل طلب امکان منافع یا سود کا پرنسپل رقم کے ہمراہ التواء کا ہوگا تاوقتیکہ قرض دہندہ اپنے حالات کی وجہ سے کوئی اور آپشن نہ استعمال کرنا چاہے – مرکزی بنک نے ان بنکوں کے اقدام کا بھی خیرمقدم کیا ہے جو ٹی ای ایس ایس کی سہولت ہونے کے باوجود اپنے طور پر ہی متاثرہ صارفین کو سہولت اور رعایت دے رہے ہیں – مرکزی بنک نے اس فہرست کا بھی اجراء کردیا ہے جو کہ ان بنکوں سے متعلق ہے جنہوں نے اپنے حصے کی ٹی ای ایس ایس سکیم سے 50 فیصد سے زائد استعمال کرلیا ہے تاکہ بنک صارفین کو موجودہ غیرمعمولی حالات میں تحفظ اور سہولت فراہم کرسکیں ۔ مرکزی بنک نے بنکوں کو کہا ہے کہ وہ معاشی استحکام میں معاونت کیلئے اپنے حصے کے فنڈز کو حاصل کرلیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302842973

WAM/Urdu