پیر 18 جنوری 2021 - 2:44:13 صبح

دس ٹیمیں ابوظہبی میں لوگوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گی


ابوظہبی ، 19 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ اتھارٹی آف سوشل کنٹریبیوشن، معان نے اتھارٹی کے سوشل انکیوبیٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے میں جانے والے دس کامیاب ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ پائیدار خدمات اور مصنوعات کی فراہمی کے لئے ڈیزائن کردہ یہ مرحلہ جو ابوظہبی کے رہائشیوں کی ذہنی صحت اور فلاح فراہم کرے گا اس کو زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ معان کے بیان کے مطابق ، پروگرام کا دوسرا مرحلہ ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا دوسرے مرحلے کے لئے دنیا بھر سے 260 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں ۔ سماجی سٹارٹ اپ کی دس ٹیموں کو 35 ٹیموں سے شارٹ لسٹ کیا گیا جن کے آئیڈیاز کو ماہرین پر مشتمل پینل کے سامنے پیش کیاگیا۔ نومبر میں رجسٹریشن شروع ہونے کے بعد معان کو متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک سے روس ، بھارت ، ایسٹونیا ، یونان ، سوڈان ، اردن ، نائیجیریا برطانیہ ، کینیڈا ، عمان ، امریکہ ، بیلاروس ، جرمنی ، مراکش ،سعودی عرب ، اٹلی ، سنگاپور ، پرتگال سے سے درخواستیں وصول ہوئیں۔ جیتنے والے پراجیکٹس میں نفاس کے نام سے ایک موبائل ایپ بھی شامل ہے جو عربی بولنے والوں کو ارزاں نرخوں پر ذہنی احساسات کی تھراپی فراہم کرتی ہے۔ دوسری منتخب سٹارٹ اپ میں ٹکنالوجی پلیٹ فارم 'ہولڈ مائی امبریلہ شامل ہے عام ذہنی عارضوں کو دور کرنے کے لئے دیکھ بھال کرنے والوں کارکنوں کو تربیت اور ٹول کٹس تک رسائی فراہم کرتا ہے اور انہیں سماجی کارکنوں ، ماہرین نفسیات سے رہنمائی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جیتنے والا ایک اور پراجیکٹ حمدة وحمد کامکس' ، بچوں کی مزاحیہ کتابوں کی ایک سیریز کی شکل میں نوجوانوں میں ذہنی صحت سے آگاہی پیدا کرتا ہے۔ دس ٹیموں میں سے ہر کو معان سے 2 لاکھ درہم ملیں گے انہیں ابوظہبی میں اپنے آئیڈیاز کو مضبوط کاروباری منصوبوں کی شکل دینے کے لئے نوے دن کے تربیتی پروگرام میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ، محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ، ڈاکٹر مغیر خمیس الخییلی نے کہا کہ یہ انکیوبیٹر سماجی شعبے میں اپنے تخلیقی نظریات کے ساتھ سب کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے سماجی انکیوبیٹر کے دوسرے مرحلے میں باصلاحیت سماجی کاروباری اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد نے بھرپور حصہ لیاہے۔ ہم شرکاء کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ فاتح ٹیمیں ہفتہ وار ورکشاپس میں حصہ لیتے ہوئے معاشی کاروبار کے بنیادی اصولوں کی مہارت حاصل ،پروٹو ٹائپ ، کاروباری ماڈل اپنے صارفین کی تلاش اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے درکار مختلف ٹولز اور ماڈلز کی نمائش اور اپنے کاروبار کو مستحکم کریں گے۔ اس حوالے سے معان کی ڈائریکٹر جنرل سلامۃ العمیمی نے کہا ہے کہ ذہنی صحت اور تندرستی "دنیا بھر کا ایک اہم مسئلہ ہے اور زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے ہم سے کو بھی اس کا شکار ہوسکتا ہے ۔ہمارا فرض ہے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں یہی وجہ ہے کہ ہمیں دس جدید ترین سلوشونز کا انتخاب کرکے بہت خوشی ہوئی ہے ہمیں یقین ہے ابو ظہبی میں لوگ کی ذہنی تندرستی میں مدد دینے میں اس سے اہم مدد ملے گی۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302843525

WAM/Urdu