منگل 14 جولائی 2020 - 11:23:05 صبح

عرب امارات میں ای کامرس کی سرگرمیوں میں اضافہ : ٹی آر اے


ابوظہبی ، 19 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ ٹیلی کمیونی کیشنز کی ریگولیٹری اتھارٹی ، ٹی آر اے نے گزشتہ مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں ای کامرس سرگرمیاں بڑھ جانے کے رحجان کو اجاگر کیا ہے – یہ اضافہ حالیہ بحران کے دوران سماجی فاصلے رکھنے اور صحت و احتیاط کے اقدامات کی وجہ سے انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ جانے کے تناظر سے بھی تعلق رکھتا ہے – گزشتہ عرصے میں ٹی آر اے نے ٹیلی کام شعبے کے اداروں اور افراد کو تعاون فراہم کیا تاکہ ملک کے تمام قومی شعبوں میں کاروبار زندگی کا تسلسل رہے – اتھارٹی نے سروس فراہم کرنے والوں کی معاونت سے ان کی کئی خدمات کو مفت بنایا تاکہ ملک میں فاصلاتی تربیت کو فروغ ملے ، ٹیلی میڈیا اور ای کامرس ترقی پائے اور حالیہ حالات میں عام عوام کا شعور بھی اجاگر ہو – ٹی آر اے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ای کامرس کا رحجان اس تناظر یں بھی بڑھا کہ حکومت نے غیر ضروری سماجی سرگرمیوں کو کم کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302843591

WAM/Urdu