پیر 18 جنوری 2021 - 2:51:01 صبح

 متحدہ عرب امارات نے ذہنی و نفسیاتی صحت کے لئے ہاٹ لائن قائم کردی

  • البرنامج الوطني للسعادة وجودة الحياة يطلق "خط الدعم النفسي" لمساعدة أفراد المجتمع على مواجهة التداعيات النفسية لفيروس "كورونا المستجد"
  • حكومة دولة الإمارات تطور نظام

ابوظہبی ، 19مئی، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے قومی پروگرام برائے خوشی و بھلائی نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں کی ذہنی و نفسیاتی صحت کے لئے ہاٹ لائن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مینٹل سپورٹ لائن کے نام سے شروع کی گئی اس ہاٹ لائن کا مقصد ذہنی صحت کے ماہرین اور مشیروں کے تعاون سے کمیونٹی ارکان کورضاکارانہ طور پر بنیادی نفسیاتی تجاویز اور مدد فراہم کرنا ہے۔ ٹول فری سپورٹ لائن ، 800-4673 (ہوپ) پر لوگ ٹیلیفون کالز یا سوشل نیٹ ورک میسیجنگ ایپ 'واٹس ایپ' کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے،یہ سروس عربی اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس حوالے سے خوشی اور فلاح وبہبود کی وزیر مملکت أهود بنت خلفان الرومي نے کوویڈ- 19کے ذہنی اور نفسیاتی صحت پر پڑنے والے اثرات کی روشنی میں ذہنی صحت کے عارضے سے دوچار افراد کی مدد کرنے کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے ان تمام ماہر نفسیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مینٹل سپورٹ لائن کے ذریعے دماغی صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی کے لئے اپنا وقت رضاکارانہ طور پرفراہم کیا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302843558

WAM/Urdu