منگل 14 جولائی 2020 - 11:54:31 صبح

محمد بن راشد کے فعال اور قبل از وقت اقدام نے متحدہ عرب امارات کو کوویڈ-19کے خلاف ردعمل کے قابل بنایا: منصور بن محمد

  • منصور بن محمد يعقد اجتماعا عن بعد مع فريق مركز التحكم والسيطرة لمكافحة فيروس كورونا

دبئی ، 22 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فعال طرز عمل نے ملک کو کوویڈ-19 پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے اور وباکے کمیونٹی پر اثرات کو کم سے کم کرنے میں مدد دی ہے شیخ منصور بن محمد نے ان خیالات کا اظہار کوویڈ-19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سےورچوءل ملاقات میں کیا جس میں کوویڈ-19سے پیدا شدہ بحران،مقامی اوروفاقی اداروں اور عالمی ادارہ صحت جیسے عالمی اداروں کے مابین اس بحران اور سینٹر کے تعاون سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شیخ منصور نے وبا کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے سائنسی حقیق کے اداروں کے ردعمل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا سائنسی شعبہ اب اپنے بہترین مرحلے میں ہے ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کوویڈ-19 کو روکنے کے لئے قوم کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ منصور نے دبئی کے کوویڈ-19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اہم کردار اور وبا سے نمٹنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ شیخ منصور نے کہا کہ آج ہم اپنی دانشمندانہ قیادت کے وژن کے ثمرات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کی ہماری کوششوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دبئی کے کوویڈ-19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی آپریشن ٹیم نے شیخ منصور کو کوویڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔ ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302844242

WAM/Urdu