منگل 14 جولائی 2020 - 11:16:42 صبح

متحدہ عرب امارات کی قیادت کے اریٹیریئن صدر کو یوم آزادی پر مبارک بادی پیغامات


ابوظہبی ، 23 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے اریٹیریا کے یوم آزادی پر اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی کے نام مبارک باد کا پیغام بھجوایا ہے – نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی ایسے ہی مبارکبادی پیغامات اریٹیریا کے صدر کو بھجوائے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302844396

WAM/Urdu