منگل 14 جولائی 2020 - 12:06:48 شام

متحدہ عرب امارات کی قیادت کے پاکستانی صدر کے نام ، طیارہ حادثہ پر تعزیتی پیغامات


ابوظہبی ، 23 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام میں کراچی میں طیارہ گرنے کے واقعہ کے متاثرین کیلئے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے – نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی ایسے ہی تعزیتی پیغامات صدر پاکستان کو بھجوائے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302844409

WAM/Urdu