منگل 14 جولائی 2020 - 11:37:07 صبح

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید 50ہزار ٹیسٹ، 994نئے کیسوں کی تصدیق


ابوظبی، 22 مئی 2020 (وام)۔۔ متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے COVID-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سکریننگ کا عمل تیز کرتے ہوئے کورونا کے مزید50,000 ٹیسٹ کئے ہیں۔ وزارت صحت کے ایک اعلامیے کے مطابق ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 994 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد27,892 ہوگئی ہے۔ جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انھیں ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت نے COVID-19 کے باعث مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے چار مریضوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ ان اموات کے ساتھ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 241 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزارت نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحت کے حکام سے تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ضروری طبی علاج حاصل کرنے کے بعد کرونا سے متاثرہ مزید1,043 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں جس سے متحدہ عرب امارات میں اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 13,798ہوگئی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302844275

WAM/Urdu