منگل 14 جولائی 2020 - 11:59:47 صبح

انسداد کووڈ 19 کیلئے عرب امارات کی سوڈان کو مزید امداد روانہ

  • الإمارات ترسل مساعدات طبية إلى السودان لتعزيز جهودها في مكافحة انتشار فيروس "كورونا"
  • الإمارات ترسل مساعدات طبية إلى السودان لتعزيز جهودها في مكافحة انتشار فيروس "كورونا"
  • الإمارات ترسل مساعدات طبية إلى السودان لتعزيز جهودها في مكافحة انتشار فيروس "كورونا"
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 29 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے گیارہ میٹرک ٹن میڈیکل سپلائز پر مشتمل امدادی طیارہ آج سوڈان بھجوادیا تاکہ اسے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کوششوں میں معاونت مل سکے – میڈیکل سپلائز کی اس امداد سے وہاں صحت شعبے کے تقریبا 11 ہزار پروفیشنلز کو اس وائرس وباء کیخلاف پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو انجام دینے میں معاونت ملے گی – سوڈان کیلئے عرب امارات کے سفیر حمد محمد عبید الجنیبی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات صحت اور سلامتی کے تناظر میں سب سے بڑے درپیش عالمی چیلنجز والے اس ماحول میں سوڈان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی امداد سے وہاں صحت شعبے کے پروفیشنلز کو اس وباء اور اس کے بحران سے نمٹنے میں صف اول کا کردار ادا کرنے میں معاونت ملے گی – اس سے قبل بھی عرب امارات نے 22 اپریل کو سات میٹرک ٹن میڈیکل سپلائز کی امداد سوڈان بھیجی تھیں جس سے وہاں صحت شعبے کے سات ہزار ورکرز کو معاونت ملی – عرب امارات اب تک دنیا کے 58 ممالک کو 668 ٹن ایسی امداد بھجوا چکا ہے جس سے وہاں صحت شعبے کے 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد پروفیشنلز کو فرائض کی انجام دہی میں معاونت و سہولت میسر آرہی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302845203

WAM/Urdu