منگل 14 جولائی 2020 - 10:24:17 صبح

عرب امارات میں مئی کے دوران کاروباری لائسنسز کی تعداد 48ء6 لاکھ سے تجاوز کرگئی


ابوظہبی ، 31 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں مئی 2020 کے دوران کل جاری کاروباری لائسنسز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 684 رہی جو کہ اپریل 2020 میں موجود لائسنسز کی تعداد سے 1035 زیادہ ہے ۔ یہ بات قومی اقتصادی رجسٹرار کے اعداد و شمار میں بتائی گئی – لائسنسز کی تعداد میں یہ اضافہ حالیہ عالمی اقتصادی سست روی کے باوجود ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے تسلسل کا ثبوت ہے ۔ ملک کی معاشی سرگرمیوں کے اس جائزہ میں رواں سال کے آغاز سے ملک میں سب سے زیادہ جس شعبے نے ترقی کی وہ ای کامرس کا ہے – ملکی معیشت اور کاروباری شعبوں میں ابوظہبی اور دبئی کی امارات کا واضح بڑا حصہ ہے اور اس تناظر میں یہ دونوں امارات مجموعی تعداد کا 4ء68 فیصد حصہ رکھتی ہیں – مئی 2020 کے اختتام پر ابوظہبی اور دبئی کی طرف سے جاری شدہ لائسنسز کی کل تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 766 رہی جس میں دبئی کا حصہ 3 لاکھ 55 اور ابوظہبی کا حصہ 1 لاکھ 43 ہزار 711 ہے – کاروبار کے باقی ماندہ لائسنسز کا اجراء شارجہ ، راس الخیمہ ، فجیرہ ، عجمان اور ام القیوین کی طرف سے کیا گیا ۔ ان اعداد و شمار کے مطابق کل جاری لائسنسز میں 2ء64 فیصد کو محدود ذمہ داری والی کمپنیز اور انفرادی اداروں کو دیئے گئے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302845473

WAM/Urdu