منگل 20 اکتوبر 2020 - 11:17:49 صبح

حکومت نے ریموٹ ورکنگ کو موثر انداز میں انجام دیا : محمد بن راشد

  • محمد بن راشد: عملت الحكومة بكفاءة عالية خلال الأشهر الماضية عن بعد ولم تتوقف واليوم تستكمل أعمالها من الميدان

ویڈیو تصویر

دبئی ، 31 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کو کانٹینینٹل پلان 2071 کے مطابق دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں لانے کیلئے ملک کے اقدامات اور کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے – عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے یہ بات ملک کی کابینہ کے آج ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہی جو کہ سرکاری ملازمین کے دفاتر میں آکر کام کرنے کا پہلا دن بھی تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں میں ریموٹ ورکنگ کا موثر انداز میں انجام دیا اور اب ورک فارم فیلڈ مکمل ہوگیا ہے اور ملازمین واپس اپنے دفاتر آگئے ہیں – انہوں نے کہاکہ ملازمین کے دفاتر میں واپس آنے سے متعلق امور اور مستقبل کے طریقہ کار پر غور و خوص ہوا ۔ اس تمام تر عمل میں صحت ترجیح رہے گی اور حکام کو کہا گیا ہے وہ سب کیلئے صحت مند ماحول کے قیام اور حفاظت کی فراہمی کو انجام دیں – انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آگے کی جانب پیشرفت جاری رکھے گا ، ایک ٹیم کے انداز میں کام انجام دیئے جائیں گے اور روزانہ بدلتی صورتحال کے تناظر میں ایک موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ، زندگی جاری و ساری ہے ، تجربات نے ہمیں مضبوط بنایا ہے ، ہم موثر اور بہتر ہوئے ہیں ، آنے والے مرحلے میں ہمارا نیا عزم ہوگا ، ہم مزید تیزی سے کام کریں گے – کابینہ کئی اقدامات اور فیصلوں کی منظوری بھی دی جس میں گھروں کی تعمیر کے بنیادی امور سے متعلق نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا بھی شامل ہے تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ اس مقصد کی خاطر قرض لینے کیلئے کسی بھی متعلقہ اتھارٹی سے کیسے رابطہ کرنا ہے – کابینہ نے قانون سازی امور سے متعلق غور کرتے ہوئے فلاحی تنظیموں کو ٹیکس ریبیٹ سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دی تاکہ یہ ادارے بغیر کسی بوجھ کے اپنے فلاحی کام انجام دے سکیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے رہیں – ادارہ جاتی امور سے متعلق فیصلہ سازی کرتے ہوئے کابینہ نے حکومتی خدمات اور قانونی خدمات سے متعلق جائزہ منعقد کرانے کا حکم دیا ، حکومتی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنانے کی منظوری دی ، ای سروسز کو ڈیجیٹل چینلز اور سمارٹ ڈیوائسز سے فروغ دینے کو باسہولت بنانے کی بھی منظوری دی – کابینہ نے سماجی ثقافت سے متعلق سٹڈی کرانے کی منظوری بھی دی تاکہ کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے ، اس حوالے سے ایک ٹیم بھی بنائی گئی جو اس سٹڈی سے متعلق لوگوں کے رویہ جات ، اقدار ، مثبت میڈیا مواد کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دے گی اور یہ تمام عمل حکومت کے حالیہ احکامات کے تناظر میں ہونگے ۔ کابینہ نے مختلف مواصلاتی چینلز کے ذریعے کئی ثقافتی پروگرامز پر عملدرآمد کی منظوری دی تاکہ معاشرے میں مثبت رویہ جات کو فروغ دیا جاسکے – کابینہ نے قومی مواقع سے متعلق سٹڈی کرانے کی منظوری دی تاکہ ملک میں رضاکارانہ سرگرمیوں کو فروغ اور حوصلہ افزائی فراہم کی جاسکے ۔ جاب آٹومیشن کیلئے انٹرنیٹ پر مواصلاتی رابطوں سے متعلق سٹڈٰی کرانے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صںعتوں کیلئے سازگار ترین ماحول میسر رہے ، فاصلاتی تدریس و کام کو انجام دینے کی خاطر ای پلیٹ فارمز مہیا کرنے کیلئے ایپلی کیشنز بھی ترتیب دی جائیں گی ۔ اس تناظر میں تمام تر درکار قانونی اقدامات بھی کیئے جائیں گے – کابینہ نے میڈیا شعبے کے مالکان کی جانب سے دی گئی بنک گارنٹیز پر انتظامی جرمانوں کو معطل کرنے کی منظوری دی تاکہ ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے ، حالیہ بحران میں ملک کے سرمایہ کاری ماحول کو معاونت ملے اور وباء کے منفی اثرات کے تدارک کی خاطر اقدامات پر عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مستحکم رہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302845520

WAM/Urdu