منگل 14 جولائی 2020 - 12:08:33 شام

معیشت اورایڈوانس  سائنسزکے وزراء کا کورونا کے بعدکے دور میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال


ابوظبی، 31 مئی 2020 (وام)۔۔ وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری اور ایڈوانس سائنسز کی وزیر مملکت سارہ بنت یوسف العمیری نے دونوں وزارتوں اور متعلقہ وفاقی اور مقامی حکومتوں کے حکام کے مابین کوویڈ 19 کے بعد کی اقتصادی بحالی کی مدت کے دوران مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا نے اماراتی کاروباریوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ایس ایم ایز کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر معیشت سلطان بن سعید المنصوری نے کہا کہ کاروبار کا شعبہ قومی معیشت کا اہم جز اور علم اور جدت پر مبنی مستقبل کی معیشت کے ملک کے وژن کے حصول میں بنیادی محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعد کی معاشی بحالی کی مدت کے لئے حکومت کے منصوبوں میں اماراتی تاجروں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صنعتی ترقی اور جدید علوم پر مبنی سرگرمیوں پر توجہ دینے کی ترغیب دینا شامل ہے۔ العمیری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا وژن اور اس کی قیادت کی ہدایات ملک کے پائیدار ترقیاتی عمل کی حمایت کے لئے سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجیوں کے استعمال پر مبنی ہے جس میں اماراتی کاروباری افراد اور ایس ایم ایز مالکان کو مطلوبہ مہارتوں کے حصول کے لئے بااختیار بنانے کے لئے پالیسیوں کے مسودے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علم پر مبنی شعبوں میں ترقی کے حصول اور جدت کیلئے جدید علوم میں سرمایہ کاری کو تقویت دی جارہی ہے۔ اجلاس میں تاجروں کی مدد کرنے اور ان کو جدت، ترقی اور استحکام سے متعلق سیکھنے کے وسائل مہیا کرنے کی خاطر متعدد موضوعات اور سفارشات پر غور کیا گیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302845499

WAM/Urdu