منگل 14 جولائی 2020 - 11:11:01 صبح

راس الخیمہ نے 3جون سے ریستورانز،کیفے اور جمز دوبارہ کھولنے کی شرائط مقرر کردیں


راس الخیمہ ، یکم جون ، 2020 (وام) - راس الخیمہ کے محکمہ معاشی ترقی ، راکیڈڈ نے دو سرکولر جاری کیے ہیں جن میں امارت میں ریستوران ، کیفے اور جیمز کو دوبارہ کھولنے کے شرائط اور طریقہ کار کو پیش کیا گیا ہے جنہیں منگل 3 جون سے کچھ ضروریات پوری کرنے کی شرط کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ یہ اقدامات صارفین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق ہیں ۔ پہلے سرکلر میں ریکڈڈ نے تمام ریستورانز اور کیفے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کے کوویڈ-19 کے ٹیسٹ کرائیں جو منفی ہونے چاہیئں،سانس کی تکلیف والے عملے کے ارکان کو گھر واپس بھیجا جائے گا اوروہ فوری طبی امداد حاصل کریں گے۔ملازمین کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر حفاظتی ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہوگا جبکہ صارفین کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ سے زیادہ کے صارفین اور عملے کے ارکان کا داخلہ منع ہوگا۔ اس سرکلر میں عمل درآمد کے پہلے مرحلے میں شیشہ پر پابندی ہوگی - اس ضرورت کے بارے میں صحت کے حکام کی ہدایت کے مطابق مستقبل میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ہر صبح ، شام اور جب بھی ضروری ہو ، ڈس انفیکشننگ کے علاوہ ، جامع اور وقفے وقفے سے صفائی ستھرائی کا عمل بھی کرایا جانا لازمی ہوگا۔ اداروں کو ان کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے 50 فیصد تک صارفین کو خوش آمدید کہنے کی اجازت ہوگی۔اختلاط اور ہجوم کو روکنے کے لئے میزوں کے درمیان وقفہ ، انٹرفیس اور حد بندی لازمی ہوگی ہر میز کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا ایک ٹیبل پر صرف چار افراد کی اجازت ہوگی۔ تمام کھانے پینے کی اشیاء کو ڈسپوزایبل ، ایک دفعہ استعمال اسٹائرو فوم کنٹینرز ، برتن یا کپ میں پیش کیا جانا چاہئے۔ بنیادی طور پر ایک گاہک کے لئے ایک ہی سائز کے حصے میں کھانا پیش کریں اور زیادہ سے زیادہ پلیٹیں فراہم کرنے سے گریز کیا جاناہوگا۔ سرکلر میں ریستورانز اور کیفے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نقد رقم کے استعمال کی بجائے ای-ادائیگی اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کریں ، ہینڈ سینیٹائزیشن کے لوازمات مہیا کریں جنہیں صارفین کی رخصتی کے فورا بعد ہی تلف کیا جائے۔ سیلف سروس ٹیبلز اور اوپن بفٹس سے پرہیز کیا جائے ، ایف اینڈ بی آؤٹ لیٹس کو آپریٹنگ فوڈ اسٹیبلشمنٹ کے لئے مقرر کردہ اوقات کار کی پابندی کرنی ہوگی۔ راکیڈڈ نے ایک اور سرکلر جاری کیا ہے جس میں راس الخیمہ میں جم دوبارہ کھولنے کے لئے تقاضوں اور طریقہ کار کو بیان کیا گیا ہے۔سرکلر میں جم کے تمام عملے کے کوویڈ-19 کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت پر زوردیا گیا عملے کے ہر رکن کے لئے ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہوگا۔ جبکہ تمام ملازمین اور پیٹرنز کی جسمانی حرارت آمد کے وقت چیک کی جائے گی ، جس میں 38 سینٹی گریڈ سے زیادہ حرارت کے کسی بھی شخص کو داخلے سے روکا جائے گا۔بیٹھنے اور انتظار کے مقامات کو بند رہنا چاہئے ، جم کا مرکزی ہال اور تمام سامان کو وقفے وقفے سے جراثیم سے پاک کیا جائے گا ۔ سامان دو میٹر کے فاصلے پر رکھنا چاہئے اور جم کے شرکاء کے مابین براہ راست جسمانی رابطے سے گریز ہوگا۔ سہولیات کو صرف ان کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا 50 فیصد تک استعمال کرنے کی اجازت ۔دونوں سرکلر میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ان قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں اور انہیں سنجیدگی سے لیں عوامی صحت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے راکٹڈڈ وقتا فوقتا معائنہ اور ضروری اقدامات کرے گا۔ http://wam.ae/en/details/1395302845707

WAM/Urdu