منگل 14 جولائی 2020 - 12:07:09 شام

حکومتی ملازمین نے گھروں سے موثر طور پر کام کیا: محمد بن راشد

  • محمد بن راشد: عملت الحكومة بكفاءة عالية خلال الأشهر الماضية عن بعد ولم تتوقف واليوم تستكمل أعمالها من الميدان

ویڈیو تصویر

دبئی، 31 مئی 2020 (وام)۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صد سالہ منصوبے 2071 کے لئے کوششیں جاری رہیں گی جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کو دنیا کے بہترین ممالک میں شامل کرنا ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے ورچول اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران حکومتی ملازمین نے گھروں سے اپنی خدمات موثر طریقے سے انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ملازمین کی ان کے دفاتر میں واپسی کے طریقہ کار اور سرکاری کام کے مستقبل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ صحت ترجیح رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمین کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں اور سب کی حفاظت کے لئے ایک صحت مند ماحول پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آگے بڑھے گا اور ٹیم ورک ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کا جواب دینے کے لئے زیادہ لچکدار اور جامع انداز کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ محمد نے اپنے ٹیویٹ میں کہا کہ ہم سب کو کہتے ہیں کہ زندگی جاری وساری ہے، کامیابیاں جاری ہیں اور تجربے نے ہمیں مضبوط، بہتر اور تیز تر بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والا مرحلہ ہم سے ایک نئی روح پیدا کے ساتھ مختلف سوچ و فکر، تیز رفتار اور زیادہ لچک کے ساتھ کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے متعدد فیصلوں اور اقدامات کی منظوری دی جن میں رہائشی تعمیرات کے بنیادی اصولوں سے متعلق نوجوانوں کی آگاہی کی پالیسی بھی شامل ہے۔ اس کے تحت نوجوانوں کو کسی بھی متعلقہ ہاؤسنگ اتھارٹی سے گرانٹ یا قرض کے لئے درخواست دینے کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔ قانون سازی کے امور سے متعلق کابینہ نے ٹیکسوں میں چھوٹ کی اہل خیراتی تنظیموں سے متعلق شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی تاکہ وہ کسی بوجھ کے بغیر اپنے معاشرتی اور انسانی ہمدردی کے فرائض ادا کرسکیں، ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں اور معاشرے کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ تنظیمی امور کے سلسلے میں کابینہ نے سرکاری اور عدالتی خدمات کے بارے میں ایک سٹڈی شروع کرنے اور سرکاری خدمات کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل چینلز اور سمارٹ آلات کے ذریعہ جامع ای خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے میں مدد دینے کے لئے ایک ٹیم کے قیام کا حکم دیا۔ کابینہ نے کرونا وبائی مرض کے اثرات کی روشنی میں موجودہ بحرانوں سے نمٹنے کے لئے شہریوں اور رہائشیوں کی اقدار، اخلاقیات اور طرز عمل کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے اور کمیونٹی کلچر پر ایک سٹڈی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ حکومت کی موجودہ ہدایت کے مطابق مثبت میڈیا مواد کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس نے معاشرے کے اندر مثبت طرز عمل اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواصلاتی چینلز کے ذریعے متعدد ثقافتی پروگراموں کے نفاذ کا اعلان کیا۔ اسی فریم ورک کے تحت کابینہ نے قومی مواقع پر ایک سٹڈی کے ساتھ ساتھ شہریوں اور رہائشیوں کے لئے ایک جامع رضاکارانہ نظام قائم کرنے، ان رضاکارانہ کاموں کو منظم کرنے کے لئے قومی کوششوں کو مربوط کرنے اور اس پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے کے لئے ایک انچارج ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دی۔ اس کا مقصد سرکاری افسران کے مابین اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور محققین اور ماہرین کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ صحیح طرز عمل کی حوصلہ افزائی کے لئے موثر سرکاری پروگراموں کا مسودہ تیار کیا جاسکے۔ کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ایس ایم ایز کے لئے ایک مثالی ماحول پیدا کرنے اور ایسی ایپلی کیشنز اور ای پلیٹ فارم تیار کرنے کے لئے انٹرنیٹ اور جاب آٹومیشن پر مواصلات کے بارے میں ایک سٹڈی شروع کرنے کا حکم دیا جو دور دراز سے تعلیم کی فراہمی اور کام کو ممکن بنائیں۔ کابینہ نے ایک ایسی ٹیم تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا جو انٹرنیٹ پر رابطوں کے طریقوں کا مطالعہ کرے گی اور ایس ایم ایز سے متعلقہ ٹیکنالوجی اور کاروبار کے نئے طریقوں جیسے ای میٹنگز اور ای دستخطوں کو سرکاری کاموں کو تقویت دینے کے ل ای پلیٹ فارم کے قیام کے قابل بنائے گی۔ کابینہ نے میڈیا کے شعبے کے مالکان کی طرف سے فراہم کردہ بینک گارنٹیوں سے متعلق انتظامی جرمانے معطل کرنے کے لئے ایک قرار داد منظور کی جو ملک کی معاشی ترقی کو سہارا دینے کے لئے حکومت کی مراعات کا حصہ ہے تاکہ مسابقت کی فضا کو فروغ دے کر ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302845520

WAM/Urdu