منگل 14 جولائی 2020 - 12:10:54 شام

متحدہ عرب امارات میں کووڈ19 سے صحتیابی بڑھ کر 17932 ہوگئی ، مزید 661 نئے مریض ، دو وفات پاگئے


ابوظہبی ، 31 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کے اعلان کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں میں سے مزید 386 مکمل صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 932 ہوچکی ہے – ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تشخیص کا عمل تیز کرنے کی خاطر وزارت صحت و تحفظ کے منصوبوں کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مزید 38 ہزار ٹیسٹ کیئے گئے ، اس میں خصوصی طور پر ان افراد کی تشخیص کی گئی جو اس مرض کے متاثرین سے رابطے میں رہے تھے – اس اضافی تشخیصی مہم کے نتیجے میں اس وائرس کے مزید 661 متاثرین کی نشاندہی ہوئی جو کہ مختلف قومیت کے ہیں ، ان کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے ، اس طرح ملک میں اس مرض کے کل متاثرین کی تعداد 34 ہزار 557 ہوگئی – وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے وائرس سے پیدا طبی پیچیدگی کی وجہ سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے اس طرح اس وباء کی وجہ سے وفات پانے والوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے – وزارت نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے – وزارت نے عوام کو حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی ہے جس میں سب کی بھلائی کیلئے خصوصی طور پر سماجی فاصلہ رکھنا شامل ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302845572

WAM/Urdu