منگل 14 جولائی 2020 - 12:08:19 شام

کووڈ 19 کے منفی اثرات سے بچاؤ کیلئے حکومت شارجہ کا 4 ارب درہم کی لیکویڈیٹی سپورٹ کا اقدام


شارجہ ، 2 جون ، 2020 (وام) ۔۔ شارجہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ، ایس ایف ڈی نے چار ارب درہم کی مالیت سے حال ہی میں ایک فریم ورک تیار کیا ہے تاکہ امارت میں بنکنگ نظام کیلئے مالی حیثیت کو بڑھایا جاسکے ۔ اس اقدام کا مقصد کووڈ 19 کی وباء سے متاثرہ تمام کاروبار کو اضافی مالی معاونت کی فراہمی ہے – ایس ڈی ایف کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ شارجہ لیکویڈیٹی سپورٹ میکنزم ، ایس ایل ایس ایم ، 12 مہینوں کے درہم والے سکوک کے طور پر جاری کیئے گئے ہیں جسے بنکوں کی جانب سے مالی وسائل کی انتظام کاری کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے سٹینڈرڈ اینڈ پورز ریٹنگ ایجنسی نے مختصر مدتی سرمایہ کاری کیلئے اے 2 کا درجہ دے رکھا ہے – شارجہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی ولید الصیاغ کا کہنا ہے شارجہ میں اور خطے بھر میں حکام ، وباء کے ان حالات میں کاروبار کو زیادہ سے زیادہ معاونت فراہم کررہے ہیں ۔ اس نئے اقدام خدمت سے بنکوں کو اس مالی وسائل تک رسائی کیلئے سکوک کے ذریعے ضمانت حاصل ہوگی جو انہیں متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک کی جانب سے میسر کیئے جائیں گے – انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بحران کے آغاز سے ہی شارجہ حکومت نے کمپنیوں اور انفرادی کاروبار والوں کیلئے کئی پیکجز اور سہولیات کا اعلان کیا – ایس ایل ایس ایم کی پہلی قسط کو مئی میں بنک آف شارجہ کی طرف سے سبسکرائب کیا گیا جو کہ 2 ارب درہم کی تھی ، اس کے بعد مزید ایک یا اس سے زائد بنکوں کی جانب سے ایسی قسط لی جائے گی اور اس سپورٹ میکنزم کا حجم بڑھ کر چار ارب درہم ہوجانے کی توقع ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302845926

WAM/Urdu