منگل 14 جولائی 2020 - 10:32:37 صبح

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے مزید 35 ہزار ٹیسٹ ، 596 نئے مریضوں کی تشخیص


ابوظہبی ، 2 جون ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مزید 38 ہزار ٹیسٹ کیئے گئے جس میں جدید ترین طبی تشخیصی ذرائع کا استعمال کیا گیا – وزارت کی طرف سے منگل کو جاری اعلان کے مطابق تشخیص کے اس عمل کے مقاصد میں متاثرین کو جلد نشاندہی اور ضروری علاج معالجہ کی فوری فراہمی ہے – اس اضافی تشخیصی مہم کے نتیجے میں وائرس کے مزید 596 متاثرین کی نشاندہی ہوئی جو کہ مختلف قومیت کے ہیں ، ان کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے ، اس طرح ملک میں اس مرض کے کل متاثرین کی تعداد 35 ہزار 788 ہوگئی – وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے وائرس سے پیدا طبی پیچیدگی کی وجہ سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے اس طرح اس وباء کی وجہ سے وفات پانے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے – وزارت نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے – وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں میں سے مزید 388 مکمل صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 726 ہوچکی ہے – وزارت نے عوام کو حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302845870

WAM/Urdu